سعودی عرب کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ حایل ریجن میں خراب موسم کے باعث آج تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
سعودی حکام کے مطابق طائف ریجن کے شمالی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش
ہورہی ہے ۔ بریدہ ریجن میں بھی آج بارش کی پیش گوئی ہے جبکہ مکہ مکرمہ ، اللیث، جدہ ،مدینہ منورہ کاموسم ابرآلود رہے گا۔
حایل میں مسلسل بارش اور خراب موسم کے باعث آج تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیاہے۔